18 جون 2014 - 19:40
عراق میں عام شہریوں اور فوجیوں کا قتل عام، عالم اسلام خاموش تماشائی+ تصاویر

تکفیری ٹولے داعش نے گزشتہ ایک ہفتے میں عراق کے شہر موصل میں حملہ کر کے دسیوں عام شہریوں اور فوجیوں کو دردناک طریقے سے قتل کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری ٹولے داعش نے گزشتہ ایک ہفتے میں عراق کے شہر موصل میں حملہ کر کے دسیوں عام شہریوں اور فوجیوں کو دردناک طریقے سے قتل کر دیا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس تکفیری ٹولے نے اللہ اکبر اور لا الہ الا اللہ کا نام لے کر ہر اس انسان کو ذبح کیا جس نے ان کے ساتھ ملنے سے انکار کر دیا۔ اس قتل عام میں نہ شیعوں کو بخشا گیا اور نہ سنیوں کو نہ عام شہریوں کو اور نہ عراقی فوجیوں کو حتی اہل سنت کے کئی علماء کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ لیکن افسوس اس بات کا ہے عالم اسلام صرف خاموش تماشائی بنا ہوا ہے مسلمانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ہے۔ افسوس صد افسوس۔ اس مظلوم عوام کا کیا قصور، ان بے چارے جوانوں کا کیا قصور جن کی جوانیاں اس وجہ سے چھینی گئیں کہ انہوں نے اس تکفیری منحوس ٹولے کا ساتھ نہیں دیا۔
ایسے میں اگر کوئی اس گروہ کو اسلامی گروہ کا نام دے اور اسے اہل سنت کا طرفدار سمجھے تو یقینا وہ عقل و منطق سے کوسوں دور ہے داعش ہو یا القاعدہ، طالبان ہوں یا لشکر جھنگوی بوکوحرام ہو یا کوئی اور دھشتگرد ٹولہ سب کے سب انسانیت دشمن ٹولے ہیں ان میں سے کسی کا بھی کسی مذہب و ملت سے تعلق نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز